۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله

حوزه/حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله نے کہا کہ اگر ہمارے حسینی رہبر نے اسی وقت اور اسی جگہ ہمیں کہہ دیا کہ تیار ہو جاؤ! تو ہم کہیں گے کہ اے ہمارے سید اور ہمارے امام! خدا کی قسم اگر ہم سب کے سب ہی مارے جائیں اور ہمیں یہ یقین بھی ہو کہ ہم حتماً مارے جائینگے اور مارے جانے کے بعد جلائے بھی جائینگے اور پھر ہوا میں اڑا بھی دیئے جائیں گے اور ہمارے ساتھ یہ کام ایک ہزار مرتبہ دہرایا جائیگا تو بھی اے فرزندِ حسینؑ! ہم آپکو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ نے دسویں محرم الحرام کی رات کی مناسبت سے جنوبی بیروت کے شہر "ضاحیہ" میں واقع حسینیہ سید الشہداءؑ میں ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عنقریب پیش آنیوالی بڑی، خطرناک اور سخت جنگ میں داخل ہونے والے ہیں۔ امریکہ، اسرائیل اور ان کے کٹھ پتلی عناصر حسینی خیمہ گاہ کا محاصرہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ آج حسینی خیمہ گاہ کے کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ اور اس خیمہ گاہ کا مرکز اسلامی جمہوریہ ایران ہے؛ بالکل ایسے ہی جیسے دسویں محرم الحرام کے روز عمر بن سعد نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی خیمہ گاہ کا محاصرہ کیا تھا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ (حسینیت و یزیدیت کی) اس جنگ میں غیر جانبداری کی کوئی گنجائش نہیں، کیونکہ آپ یا حسینی ہیں یا یزیدی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم اور آپ نے ٹھان رکھی ہے، جیسا کہ ہم نے اپنے خدا سے یہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ حسینؑ کی راہ پر چلتے ہوئے ہم دھمکیوں، خطرات، جنگ، بھوک، اقتصادی پابندیوں اور دشمن کے رعب و دبدبے سے ہرگز نہیں ڈریں گے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم آج اور کل کے دن ٹرمپ سمیت تمام امریکیوں کو، نیتن یاہو سمیت تمام صیہونیوں کو اور تمامتر سازشی عناصر کو علی الاعلان یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں، جن کے ارادے اور ایمان پر نہ اقتصادی محاصرے اثرانداز ہوتے ہیں اور نہ ہی بھوک و جنگ۔

سیدِ مقاومت سید حسن نصراللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے حسینی رہبر نے اسی وقت اور اسی جگہ ہمیں کہہ دیا کہ تیار ہو جاؤ! تو ہم کہیں گے کہ اے ہمارے سید اور ہمارے امام! خدا کی قسم اگر ہم سب کے سب ہی مارے جائیں اور ہمیں یہ یقین بھی ہو کہ ہم حتماً مارے جائیں گے اور مارے جانے کے بعد جلائے بھی جائیں گے اور پھر ہوا میں اڑا بھی دیئے جائیں گے اور ہمارے ساتھ یہ کام ایک ہزار مرتبہ دہرایا جائے گا تو بھی اے فرزندِ حسینؑ! ہم آپ کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .